محرم الحرام،پنجاب کے 23اضلاع میں موبائل و انٹرنیٹ سروس جزوی بند کرنے کا فیصلہ

اضلاع میں متعین کردہ مختلف اوقات میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رہے گی ، احکامات جاری

جمعہ 4 جولائی 2025 23:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) وزارت داخلہ کی جانب سے عاشورہ کے موقع پر صوبہ پنجاب کے 23حساس علاقوں میں موبائل سروس جزوی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے صوبوں کی درخواست پر موبائل سروس بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کو ہدایات جاری کر دیں، صوبہ پنجاب کی درخواست پر 23اضلاع میں عاشورہ کے موقع پر موبائل و انٹرنیٹ سروس جزوی بند رہے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ، گجرانوالہ، نارووال، گجرات، منڈی بہائوالدین اور وزیر آباد میں متعین کردہ مختلف اوقات میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رہے گی جبکہ چکوال، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر اور فیصل آباد میں بھی سروس بند رہے گی۔اسکے علاوہ جھنگ، ملتان، لودھراں، اوکاڑہ، پاکپتن، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی مختلف اوقات میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔