آج کا دن حسینیت ہمیں باطل کی بیعت نہ کرنے ،حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ‘ اختر اقبال ڈار

اللہ کی کتاب قرآن پاک جو ہدایت و شفا ہے اور حق و باطل میں فرق کرنے والی ہے ‘ چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی

جمعہ 4 جولائی 2025 20:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ کا آخری خطبہ انسانیت کا سب سے بڑا چارٹر ہے اس میں عدل مساوات،معاشرت حقوق نسواں معاشی اصول اور روحانی ہدایات سب کچھ شامل ہے ،حضور اکرم ﷺ نے فرمایا کہ تمہاری پاس دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں اگر تم نے ان کو مضبوطی سے تھامے رکھا تو تم گمراہ نہیں ہو گے ،اللہ کی کتاب قرآن پاک جو ہدایت و شفا ہے اور حق و باطل میں فرق کرنے والی ہے ،دوسری میری سنت حضور پاک ﷺ کی زندگی عمل اقوال و حدیث سیرت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حضور پاک ﷺ نے کہاکہ ہمارا رب ایک ہے اور تم سب کاباپ آدم ہے اور آدم کو مٹی سے پیدا کیا ہے کسی عربی کو عجمی پر اور کسی عجمی کو عربی پر نہ کالے گورے پر اورنہ گورے کو کالے پر فضیلت ہے ماسوائے تقوی کے ۔اختر ڈار نے کہاکہ لہٰذا کوئی شیعہ سنی وہابی دیوبندی نہ ہے سب مسلمان ہیں اور آج کا دن حسینیت ہمیں باطل کی بیعت نہ کرنے ،حق پر ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے کیونکہ حسن و حسین نے پورا خاندان شہید کروالیا مگر باطل کے ہاتھ پر بیعت نہ کی یہی فلسفہ حیات ہے اور آج کا پیغام ہے۔