حاجی میر زابد علی ریکی کاصاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹرسپلائی بور دینے کا اعلان ،کام شروع اور جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی

جمعہ 4 جولائی 2025 20:30

ماشکیل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے وڈیرہ عبدالخالق سے ملاقات کی وڈیرہ عبدالخاق و دیگر علاقائی افراد نے ایم پی اے و خادم واشک کو بتایا کہ ہمارے کلی بوریدگ رود ماشکیل میں ہینے کے صاف پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے عورتیں اور بچے دوردراز ایریا سے پانی لانے پر مجبور ہیں ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی نے کلی کے لئیے وڈیرہ عبدالخالق کی زیرنگرانی پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹرسپلائی بور دینے کا اعلان کرتے ہوئے کام کو فوری شروع اور جلد مکمل کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جتنا حق شہری علاقہ کے عوام کا ہمارے کندھوں پر ہے اتنہا ریگستانوں کی تہہ میں رہنے والوں کا ہے (بوریدگ رود) ماشکیل کے باسیوں کے مشکلات کو کم کرنا اپنی بنیادی فریضہ سمھجتا ہوں ریگستانوں میں پانی کی فراہمی اجر عظیم ہے بطور منتخب نمائندہ یہ فرض نبھاتا رہونگا انھوں نے کہا کہ وسائل ہو یا ہو پانی فراہم کرنا قیادت کا حق بنتا ہے ضلع واشک وسیع و عریض پھیلا ہوا ہے تاہم دستیاب وسائل کے تحت پسماندہ علاقوں میں اپنے ذمہ داریاں نبھانا لازمی ہے وڈیرہ عبدالخالق نے ایم پی اے و خادم واشک حاجی میر زابد علی ریکی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کہ جھنوں نے شدید گرمی میں ہمارے حالت زار دیکھ کر موقع پر ہمیں واٹر بور برائے آبنوشی دی جو ایک سچے قیادت کی عکاسی ہے

متعلقہ عنوان :