
محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں،چوہدری شافع حسین
جمعہ 4 جولائی 2025 21:30
(جاری ہے)
امن کمیٹیوں کے اراکین،علمائے کرام اور معاشرے کے دیگر سرکردہ افراد امن و امان کے قیام،ملی یکجہتی،باہمی رواداری،مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کلیدی کردار ادا کریں۔
اسلام امن،بھائی چارہ،یکجہتی اور سلامتی کا دین ہے اور اس میں بد امنی،دہشتگردی اور شر پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ محرم الحرام میں جلوسوں،مجالس اور عزاداروں کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں،عزاداروں کے لیے ٹھنڈے،میٹھے پانی کی سبیلیں لگائی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی علمائے کرام،امن کمیٹی کے اراکین اور دیگر سرکردہ افراد امن دشمن،شر پسند عناصر پر کڑی رکھیں تاکہ ہمارا ملک امن کا گہوارہ اور دہشتگردی سے محفوظ ہو سکے۔انہوں نے کہاکہ عوام الناس سوشل میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد،جھوٹی خبروں پر دھیان مت دیں اور نہ ہی ایسی کوئی خبر،ویڈیو یا پیغام شیئر کریں۔ صوبائی وزراء نے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور وہاں سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں اور حساس مقامات کی مانیٹرنگ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقعہ پر امن کمیٹی کے اراکین اور مقامی علمائے کرام نے محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سراہا۔بعد ازاں صوبائی وزراءنے صدر بازار میں امام بارگاہ حسینیہ اور مرکزی جلوس کا معائنہ کیا اور منتظمین سے ملاقات کی۔ انہوں نے انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی دودھ اور میٹھے پانی کی سبیلوں کا معائنہ کیا۔کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران عزاداروں کو سکیورٹی فراہم کرنے، روٹس کی صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔ضلع میں امن و امان اور اتحاد بین المسلین برقرار رکھنے کیلئے انتظامیہ کو عوامی نمائندوں ، علمائے کرام اور شہریوں کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کاستھرا پنجاب ورکرز کو کم ازکم تنخواہ نہ دینے پر برہمی کااظہار، کنٹریکٹرز کو فائنل وارننگ جاری
-
اسلام آباد میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور ٹوکن ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ
-
جولائی میں غیرملکی درآمدات میں 23فیصد اضافہ،حجم 5.86ارب ڈالر رہا
-
پتوکی ،اوباش کی 16سالہ لڑکی سے زیادتی ،ویڈیو بناکر وائرل کردی ، مقدمہ درج
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کی لئے سندھ ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی گئی
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو یورپیئن انٹرنیشنل ایکسیلینسی ایوارڈ سے نوازا گیا
-
بیرون ممالک ائیرپورٹس ،سپرسٹورزپر پاکستانی پویلین قائم کئے جائیں ‘ نجم مزاری
-
کراچی‘ مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
کراچی: مئی سے اب تک 6 افراد کتے کے کاٹنے سے جاں بحق
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا رحیم یار خان میں دو سالہ بچی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے پرشدید غم وغصے کااظہار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جہانگیر ترین سیلاب متاثرین کی جلد بحالی کے لئے سرگرم ،5کروڑ روپے امداد کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.