تمام محکموں کو افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

پی او آر کارڈز کی مدت توسیع میںحتمی فیصلہ ہونے تک ہراساں نہ کیا جائے،اعلامیہ

جمعہ 4 جولائی 2025 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)وزارت سیفران نے تمام محکموں کو افغان مہاجرین کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔

(جاری ہے)

وزارت سیفران کی جانب سے پاکستان میں آباد افغان شہریوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ افغان مہاجرین کے پروف آف رجسٹریشن(پی او آر)کارڈز میں توسیع زیرغور ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ پی او آر کارڈز کی مدت میں توسیع کے بارے میں حتمی فیصلہ ہونے تک کوئی کارروائی نہ کی جائے اور انہیں ہراساں نہ کیا جائے۔اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں وزارت داخلہ، چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔