م*کمشنر لاہور کے امام بارگاہ و جلوس شرقپور، شیخوپورہ،واربرٹن ،ننکانہ صاحب کے دورے

۱کمشنر لاہور زید بن مقصود نے محرم جلوسوں کیلئے قائم انتظامی کیمپس، سبیلوں اور موبائیل ٹوائیلٹس کو چیک کیا حکومتی ہدایات اور ایس اوپی ز کیمطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، کمشنر لاہور زید بن مقصود

ہفتہ 5 جولائی 2025 02:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر مرکزی امام بارگاہوں و جلوس روٹس اور منتظمین سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ کمشنر لاہور ڈویڑن زید بن مقصود نے 8 محرم الحرام جلوس و مجالس انتظامات جائزہ کے حوالے سے شرقپور، شیخوپورہ، واربرٹن اور ننکانہ صاحب جلوس روٹس کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی ز کے ہمراہ امام بارگاہوں کے جلوس روٹس کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔

کمشنر لاہور نے خصوصی طور پر محرم جلوسوں کیلئے قائم انتظامی کیمپس، سبیلوں اور موبائیل ٹوائیلٹس کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے ڈی سی ز اور ڈی پی اوز کے ہمراہ جلوس منتظمین و لائسنس ہولڈرز سے ملاقات کی۔ منتظمین و لائسنس ہولڈرز نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر انتظامی سطح پر محرم اقدامات سو فیصد اٹھائے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام جلوسوں کی مانیٹرنگ جاری ہے، ریسکیو، میڈیکل کور، سکیورٹی، لائٹنگ اور نکاسی آب انتظامات مکمل ہیں۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ حکومتی ہدایات اور ایس اوپی ز کیمطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے۔تمام اضلاع میں مرکزی جلوسوں کے روٹس کی تمام ضروریات کو یقینی بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ منتظمین و لائسنس ہولڈرز نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، ضلعی انتظامیہ انتظامیہ و منتظمین مجالس و جلوس رابطہ میں ہیں اوقات کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔