ًجیکب آباد کی قومی شاہراہ پر ایکسائز کی منشیات کی روک تھام کے لئے قائم چوکی پرائیویٹ افراد کے حوالے

ہفتہ 5 جولائی 2025 02:15

jجیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2025ء) جیکب آباد کی قومی شاہراہ پر ایکسائز کی منشیات کی روک تھام کے لئے قائم چوکی پرائیویٹ افراد کے حوالے ،اے ای ٹی او نے اپنے رشتے داروں کو چوکی کے انتظامات دے دئے وردی پہن کر گاڑیوں کی تلاشی تک لینے لگے شکایات تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی قومی شاہراہ پر منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے محکمہ ایکسائز کی چوکی پرائیوٹ افراد کے حوالے کردی گئی ہے ذرائع کے مطابق مقرر بااثر اے ای ٹی او نے اپنے 7سے زائد رشتے داروں کو چوکی کے انتظامات دے دئے ہیں جو غیر قانونی طور پر وردی پہن کر آنے جانے والے گاڑیوں کی تلاشی تک لے رہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیںغلام حسین اور ماجد جو کہ ایکسائیز پولیس اہلکار نہیں لیکن ہر وقت ایکسائز چوکی پر موجود پائے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ بااثر اے ای ٹی او کی تقرری کے بعد کوئی منشیات کا کیس نہیں پکڑا گیا افسر جیب گرم کرکے لائن چلارہے ہیں شہر میں بھی آئس ،چرس اور منشیات کی آسانی سے دستیابی سوالیہ ہے منشیات کی سرعام فروخت کو روکنے کے لئے ایکسائز اینڈ نارکور ٹکس کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے نہ ہی منشیات فروشوں کے خلاف تاحال کوئی کاروائی کی گئی ہے شہر کے سماجی حلقوں نے وزیر ایکسائز مکیش چاولہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :