میکسیکو ، مسافر بس دریا میں گرنے کے باعث 7 فراد ہلاک ، 30 زخمی

ہفتہ 5 جولائی 2025 10:00

میکسیکو سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) میکسیکو کی ریاست گیریرومیں ایک مسافر بس دریائے تلپانیکو میں گرنے سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور 30 ​​سے ​​زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ ابتدائی تعداد میں 7افراد ہلاک، 5 لاپتہ اور 30 ​​سے ​​زائد زخمیوں کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ زخمی افراد کو قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ہے۔ؕ

متعلقہ عنوان :