برطانوی لیبر پارٹی کی سابق ممبر پارلیمان زارا سلطانہ کا جیرمی کوربن کے ساتھ نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

ہفتہ 5 جولائی 2025 13:58

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)لندن میں لیبر پارٹی کی سابق رکن پارلیمان زارا سلطانہ نے دعوی کیا ہے کہ وہ لیبر پارٹی کے سابق رہنما جیرمی کوربن کے ساتھ مل کر ایک نئی سیاسی جماعت بنانے جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق زرا سلطانہ نے برطانوی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ میں نسل کشی میں فعال طور پر شریک ہے۔زارا سلطانہ نے یہ اعلان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ایک دن بعد اس وقت کیا جب جیرمی کوربن نے آئی ٹی وی کے سیاسی پروگرام پیسٹن میں کہا کہ برطانوی سیاست میں ایک متبادل کی اشد ضرورت ہے۔