ڈاکٹر فیصل رشید وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف کنسلٹنٹ تعینات

ہفتہ 5 جولائی 2025 15:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) چوہدری پرویز الہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آباد کے چیف کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر محمد آصف اسحاق کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پرنسپل سکول آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز گجرات ڈاکٹر فیصل رشید کو وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر فیصل رشید کو ایم ایس وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔