مچھ بولان،نویں محرم الحرام کا مرکزی  ماتمی جلوس سخت سیکورٹی حصار میں امام بارگاہ اثناء عشریہ مچھ سے برآمد ہوا

ہفتہ 5 جولائی 2025 17:03

مچھ بولان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) نویں محرم الحرام کا مرکزی  ماتمی جلوس سخت سیکورٹی حصار میں امام بارگاہ اثناء عشریہ مچھ سے برآمد ہوا  جلوس اپنے  روایتی مخصوص روٹس سے ہوتا ہوا  امام بارگاہ مچھ میں دوبارہ اختتام پذیر ہو گیا۔ماتمی جلوس محمد حسین چنگیزی کی قیادت میں روانہ ہوا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایف سی پولیس لیویز فورس ودیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کیجانب سے سخت سیکورٹی انتظامات کیے گیے تھے اس سے قبل مچھ پولیس اور اسپیشل برانچ کے اہل کاروں نے 9ویں محرم الحرام کو ماتمی جلوس کے مختص راستوں میں آنے والے گزرگاہوں دکانوں اور گلیوں کو مکمل سیل کردیا گیا تھا اور سخت سیکورٹی انتظامات کی گئی۔

ایس ایچ او لیویز ایس ایچ او پولیس مچھ و دیگر آفیسران اور امن کمیٹی مچھ کے ممبران ماتمی جلوس کے ساتھ تھے عزاداروں کا جلوس جیل روڑ مچ پہنچا جہاں عزاداروں نے زنجیر زنی کی اسموقع پر عزاداروں مقررین نے حضرت امام حسین و اسلام اور کربلا کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام امن وسلامتی کا دین ہے۔\378

متعلقہ عنوان :