ڈپٹی کمشنرخانیوال کا محرم الحرام جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

ہفتہ 5 جولائی 2025 23:03

خانیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنرخانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے یوم عاشور کے سلسلہ میں شہر کےمحرم الحرام جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ،اسسٹنٹ کمشنر سنبل جاوید،ڈی او آئی زین علی،ڈی ایم ڈبلیو ایم کے عثمان خورشید ودیگر ہمراہ تھے۔انہوں نے روٹس پر صفائی و ستھرائی،چھڑکاو سمیت سکیورٹی انتظامات کا جائزہ موقع پر جائزہ لیا،انتظامات کیلئے مجالس و جلوس منتظمین سے مسلسل رابطہ رکھنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سنگلاں والا چوک میں تجاوزات خاتمے اور صفائی بارے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یوم عاشور پر عزاداروں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کریں گے،متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف اور موبائل سبیلیں بھی جلوسوں کے ہمراہ ہوں گی۔ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے کہا یوم عاشور پر ضلع کی تمام تحصیلوں میں بھی بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،شہری امن و امان کے لیے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔اس موقع پر جلوس روٹس کی مرحلہ وار نگرانی پر منتظمین اور لائسنس ہولڈرز نے ڈپٹی کمشنر کاشکریہ بھی ادا کیا۔\378