Live Updates

صوبائی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ بار ترقیاتی بجٹ کا 100 فیصد عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے خرچ کیا ،محمد خان طور اتمانخیل

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:20

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماو ایم پی اے لورالائی حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت صوبائی حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ مالی سال 25۔2024ء کے دوران ترقیاتی بجٹ کا 100 فیصد عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے خرچ کیا ہے اور انشاء اللہ رواں مالی سال کے دوران جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لورالائی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میری کوششوں سے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی پی ایس ڈی پی میں 9 ارب روپے مختص کئے ہیں جن سے لورالائی کے شہریوں کیلئے ایک بڑی واٹر سپلائی سکیم سمیت چھوٹی واٹر سپلائی اسیکمات،ڈیمز،حفاظتی بندوں کی تعمیر،ہیلتھ کیر سینٹرز،ایجوکیشن،سپورٹس،سکولز بلڈنگز، سولر سسٹم،محکمہ زراعت، سڑکوں، اقلیتی برادری کیلئے اسکیمات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہ میں نے سیاست میں ہمیشہ اصول،اتحاد،اور عوامی مفادات کو فوقیت دی ہے اور یہ محض ایک بیان نہیں بلکہ ان کے سیاسی سفر کا نچوڑ ہے۔وہ آج تک نہ ہی کسی مفاد پرست ٹولے کا حصہ بنے ہیں اور نہ ہی کبھی جھوٹے نعروں کے پیچھے چھپے۔ بلکہ انہوں نے عملی خدمت کے ذریعے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی۔ایم پی اے حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ عوام کے مسترد شدہ عناصرجن میں بلیک میلر صحافی بھی شامل ہے جس کا ماضی کا کردار سب پے عیاں ہے جھوٹے اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں یہ شکست خوردہ عناصر خود ماضی میں صرف اقتدار کے مزے لوٹتے رہے اب اپنی بچی کھچی سیاست بچانے کیلئے بے بنیاد پروپیگنڈے کررہے ہیں عوامی نمائندے ہونے کے دعوے دار خود ایک کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکے۔

اور لورالائی کے باشعور عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون صرف باتیں کرتا رہتا ہے اور کون میدان میں اتر کر کام کرتا رہا۔ حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے کہا کہ ہمارے حمایت یافتہ لوکل گورنمنٹ کیمنتخب نمائندے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین محمد طاہر ناصر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین ضلع کونسل لورالائی اصغرخان اتمانخیل کی قیادت میں لورالائی شہر اور یونین کونسلز اورتحصیل میختر کی سطح پر عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں جو عوام کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور عوامی مشاورت کے عمل سے ہی فعال کردار ادا کررہے ہیں۔

تمام یونین کونسلز میں سولر سسٹم، سلائی مشینیں چیئرمین ضلع کونسل اصغر خان اتمانخیل کی سربراہی میں تقسیم کی جارہی ہیں دوسری جانب چیئرمین میونسپل کمیٹی محمد طاہر ناصر کی زیر نگرانی شہر میں ٹاف ٹائلز،سیوریج سسٹم، سٹریٹ لائٹس کی بحالی سڑکوں کی تعمیر اور شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے بہت جلد کام کا آغاز ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اصولی سیاست کو فروغ دیا ہے مفاد پرست ٹولوں اوروقتی سیاستدانوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں،ہمارا رشتہ صرف اورصرف عوام سے ہے جوخلوص،محبت اوراعتماد کے انمول جذبے کیساتھ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات