سوات، مٹہ میں راستے کے تنازعے پر چاقو کے وار سے ایک شخص قتل، ملزم فرار

ہفتہ 5 جولائی 2025 21:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے لنگرڈھیرئی بیدرہ میں راستے کے تنازعے پر چاقو کے وار سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول شاہ انعام الحق اپنے گاوں میں واک کررہا تھا کہ اس دوران ملزم ابراہیم سکنہ درشخیلہ نے اس پر وار کرکے شدید زخمی کردیا جو بعدازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ واقعے کے بعد مٹہ پولیس نے موقع پر پہنچ کرشواہد اکھٹے کئے ااور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :