ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کی زیرصدارت یوم عاشور کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 5 جولائی 2025 22:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس، سینیئر میڈیکل آفیسرز اور میڈیکل آفیسرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یوم عاشور پر ٹیچنگ ہسپتال سمیت ضلع کے تمام تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال، دیہی مراکز صحت، بنیادی مراکز صحت اور دیگر طبی اداروں میں ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ضلع بھر میں یوم عاشور کے جلوسوں اور مجالس کے دوران محکمہ صحت کے میڈیکل کیمپس کو فعال رکھا جائے گا۔ حساس مقامات پر طبی عملہ ہمہ وقت موجود ہوگا۔ ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز جلوسوں کے ہمراہ رہیں گی تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری امداد فراہم کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے پُرامن اور محفوظ انعقاد تک تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں اور باہمی رابطہ برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :