راولپنڈی ، نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گیا

ہفتہ 5 جولائی 2025 23:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس کینٹ کے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ فاطمیہ پہنچ کر پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

جلوس کے دوران ہاتھی چوک پر عزاداروں نے نوحہ خوانی اور ماتم داری کی جبکہ مختلف مقامات پر پانی کی سبیلیں اور نذر و نیاز کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔

شرکاء نے تعزیے اور ذوالجناح کی زیارت کی جو عقیدت مندانہ جذبات کے اظہار کا مرکز رہے۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے جلوس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ جلوس میں داخلے کے لیے واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے تھے اور شرکاء کو مکمل تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔ ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے بھی جلوس کے دوران متحرک نظر آئے۔ شرکاء اور منتظمین نے جلوس پر امن ماحول میں اختتام پذیر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :