سبی، دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پُرامن ماحول میں اختتام پذیر

اتوار 6 جولائی 2025 15:00

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) دسویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس مکمل عقیدت و احترام اور پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہو گیاجس کا آغاز الحسینی امام بارگاہ تریہڑ تحصیل لہڑی کے مقام سے ہوا اور مختلف روایتی راستوں سے گزرتے ہوئے اپنی منزل پر بخیر و عافیت پہنچا۔

(جاری ہے)

جلوس میں 330 سے 350 عزاداروں نے شرکت کی، عزاداروں نے پرامن انداز میں جلوس کو مکمل کیا اور ضلعی انتظامیہ سبی کی جانب سے کیے گئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے روٹس پر لیویز کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ جلوس کے آغاز سے اختتام تک واک تھرو گیٹس لگائے گئے تھےاور تمام راستوں کی بی ڈی کی گئی اور ریسکیو ٹیمیں بھی الرٹ رہیں۔ جلوس کے دوران کہیں سے بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے جلوس کے اختتام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی، صفائی، اور دیگر سہولیات پر موجود اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔\378

متعلقہ عنوان :