کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ نیچاری علمدار روڈ سے برآمد ہوا

اتوار 6 جولائی 2025 16:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) کوئٹہ میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ نیچاری علمدار روڈ سے برآمد ہوا ۔جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ نے کی ۔

(جاری ہے)

جلوس علمدار روڈ، لیاقت بازار، پرنس روڈ، اور میکانگی روڈ سے ہوتا ہوا دوبارہ علمدار روڈ پہنچ کر تک اختتام پذیر ہوگا مرکزی جلوس میں 35 سے زائد ماتمی دستے شامل ہیں جلوس کے شرکاء نے باچا خان چوک پر نماز ظہرین ادا کی،علامہ ہاشم موسوی نے باچا خان چوک پر نماز ظہرین کی امامت کی۔ نماز کی ادائیگی کے بعد عزادار باچا خان چوک سے روانہ ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی اور ایس ایس پی محمد بلوچ نے باچا خان چوک کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔