واقعہ کربلا ہمیں طاغوتی طاقتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، سید حسن مرتضی

اتوار 6 جولائی 2025 17:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) جنرل سیکرٹری پی پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں طاغوتی طاقتوں کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ،کربلا کی لازوال داستان صبر و استقامت کی بہترین مثال ہے۔

(جاری ہے)

یوم عاشور پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین نے یزید کی اطاعت کی بجائے شہادت پسند کی، واقعہ کربلا اندھیروں میں حق اور سچائی کاروشن راستہ دکھاتا ہے ، امامِ عالی مقام کی شہادت کی بنیاد صداقت، عدل اور خدا کی رضا تھی۔

سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ کربلا قربانی،بہادری اور قوت ایمانی کی عملی تصویر بنا۔یوم عاشور ہمیں ظلم و زیادتی کیخلاف امام حسین کی لافانی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔اللہ تعالی ہم سب کو حضرت امام حسین کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :