سی پی او راولپنڈی سے سندھ پولیس کے زیر تربیت ڈی ایس پیز کے وفد کی ملاقات

اتوار 6 جولائی 2025 20:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جولائی2025ء) پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں سی پی او سید خالد ہمدانی سے زیر تربیت ڈی ایس پیز سندھ پولیس کے 45 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ڈی ایس پی ایڈمن سمیت دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ سی پی او راولپنڈی نے زیر تربیت افسران کو راولپنڈی پولیس کی ورکنگ، جدید پولیسنگ سسٹم اور مؤثر و مربوط سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اقدامات، جلوسوں اور مجالس کے دوران حفاظتی انتظامات کے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔ پولیس افسران کی جانب سے زیر تربیت ڈی ایس پیز کو محرم الحرام کے سکیورٹی پلان، سیف سٹی کنٹرول روم اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا وزٹ بھی کروایا گیا۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران صورتحال پر گہری نظر رکھنا نہایت ضروری ہے۔ پولیسنگ میں سروس ڈیلیوری اور میرٹ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جائے۔ پروگرام کے اختتام پر زیر تربیت افسران نے سی پی او سید خالد ہمدانی کی کمانڈ میں راولپنڈی پولیس کی مثالی کارکردگی کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :