عبداللہ سے استاد شاگرد کا رشتہ ہے ، مہربانی کر کے مجھے بدنام نہ کریں: کرکٹر احسان اللہ

سوشل میڈیا کی وجہ سے میں نیچے آیا ہوں ،اب اگر کوئی میری ویڈیو لگائے گا تو میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، میں اب ایک سال بعد سوشل میڈیا پر آئوں گا: فاسٹ باولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 7 جولائی 2025 10:51

عبداللہ سے استاد شاگرد کا رشتہ ہے ، مہربانی کر کے مجھے بدنام نہ کریں: ..
سوات  (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 جولائی 2025ء ) قومی ٹیم کے کھلاڑی احسان اللہ نے کہا ہے کہ ماضی میں جو غلط بیان دیئے میں ان پر معافی مانگتا ہوں اور آج سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں ٹک ٹاک اور فیس بک پر ویڈیوز نہیں لگاوں گا۔ 
ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبد اللہ میرا شاگرد ہے اور استاد شاگرد کا رشتہ باپ اور بیٹے کا ہوتا ہے، عبد اللہ کے بڑے بھائی سے میری دوستی ہے، میں لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں اس سے متعلق غلط پوسٹیں شیئر کر کے مجھے بدنام نہ کریں۔

(جاری ہے)

 
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سوشل میڈیا سے بائیکاٹ کردیا ہے، سوشل میڈیا کی وجہ سے میں نیچے آیا ہوں اب اگر کوئی میری ویڈیو لگائے گا تو میرا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، میں اب ایک سال بعد سوشل میڈیا پر آوں گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے مداحوں سے درخواست کرتا ہوں کہ مجھے بدنام نہ کریں بلکہ سپورٹ کریں، اب میں اپنی بولنگ پر دھیان دے رہا ہوں اور اپنے ساتھ در پیش مسائل سے نمٹ رہا ہوں۔ 
واضح رہے کہ احسان اللہ نے روتے ہوئے کہا تھا کہ عبد اللہ آئے گا تو میں کرکٹ کھیلوں گا ۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی اس بات کو غلط رنگ دے کر پیش کیا گیا تھا ۔