پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا

بدھ 8 اکتوبر 2025 15:21

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق سیریز کا پہلا ٹیسٹ12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ20 سے24 اکتوبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹیم مینجمنٹ میں اظہر محمود کو ہیڈ کوچ،نوید اکرم چیمہ کو ٹیم منیجر،عمران فرحت کو بیٹنگ کوچ،عبد الرحمن کو اسپن بولنگ کوچ اور عبد المجید کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔دیگر عہدیداروں میں کلف ڈیکن (فزیوتھراپسٹ)، طلحہ بٹ (پرفارمنس اینالسٹ)، گرانٹ لیوڈن (اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)،سید نعیم گیلانی (میڈیا منیجر)،ارتضی کمال (ٹیم سکیورٹی منیجر)، ڈاکٹر واجد علی رفائی (ٹیم ڈاکٹر) اور محمد احسان (مسئور) شامل ہیں۔قومی ٹیم دونوں ٹیسٹ میچوں کی تیاری کیلئے لاہور میں ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے رہی ہے،جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ٍ