شعیب اختر جیسا بولر آیا ہے نہ آئے گا، سابق بھارتی فاسٹ بولر کی پاکستانی سپیڈ سٹار کی تعریف

شعیب اختر نے دونوں گھٹنے خراب ہونے کے باوجود 15 سال تک ڈیڑھ سو کلو میٹر کی رفتار سے بولنگ کی جو کسی کے بس کی بات نہیں : مناف پٹیل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 8 اکتوبر 2025 16:00

شعیب اختر جیسا بولر آیا ہے نہ آئے گا، سابق بھارتی فاسٹ بولر کی پاکستانی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اکتوبر 2025ء ) بھارت کے سابق فاسٹ بولر نے سابق پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر کی تعریف کردی۔ 
42 سالہ سابق بھارتی فاسٹ بولر مناف پٹیل نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ شعیب اختر نے دونوں گھٹنے خراب ہونے کے باوجود 15 سال تک ڈیڑھ سو کلو میٹر کی رفتار سے بولنگ کی جو کسی کے بس کی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شعیب اختر نے اپنی دیوانگی سے اتنے طویل عرصے تک کرکٹ کھیلی۔

واضح رہے کہ شعیب اختر نے اپنی تیز رفتار گیندوں سے کئی بیٹرز کو انجرڈ کیا اور ان کے پاس دنیا کے تیز ترین بولر ہونے کا عالمی ریکارڈ ہے۔ 
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کسی بھارتی کھلاڑی نے شعیب اختر کی تعریف کی ہو اس سے قبل نوجوت سنگھ سدھو، ویرات کوہلی اور وریندر سہواگ بھی شعیب اختر کی تعریف کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

 

وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ شعیب اختر کی گیند اتنی تیز آتی تھی کہ پتا ہی نہیں چلتا تھا کہ اب کہاں آکر ہمیں لگ جائے گی۔

 
ویرات کوہلی نے کہا کہ میں شعیب اختر کے دور میں اتنا نہیں کھیلا لیکن جو سنا اور دیکھا ہے وہ واقعی بہت ہی شاندار بولر تھے۔ 
نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ ٹرین کی اسپیڈ اور شعیب اختر کی بولنگ ایک جیسی ہے، ٹرین کی سپیڈ کی طرح شعیب اختر کی گیند گزرتی تھی۔