پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن ویمنز ونگ کی صدر صباء شمیم جدون کی اسلام آباد تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رانا عرفان مجید سے اظہار تعزیت

بدھ 8 اکتوبر 2025 18:00

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن ویمنز ونگ کی صدر صباء شمیم جدون کی اسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن (ویمنز ونگ) کی صدر و رکن ویمنز کمیشن پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میڈم صباء شمیم جدون نے اسلام آباد تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رانا عرفان مجید سے ان کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔