جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

بدھ 8 اکتوبر 2025 22:20

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا گیا ، ہوم سیریز میں عمران فرحت بیٹنگ کوچ، عبد الرحمن اسپن بائولنگ کوچ ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اظہر محمود ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے جب کہ نوید اکرم چیمہ کو ٹیم منیجر مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح، ٹیسٹ سیریز میں عمران فرحت بیٹنگ کوچ، عبد الرحمن اسپن بانگ کوچ اور عبد المجید فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20سے 24اکتوبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پی سی بی کی جانب سے کلیف ڈیکن فزیوتھراپسٹ اور طلحہ بٹ ٹیم کے پرفارمنس اینالسٹ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ گرانٹ لیوڈن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔جنوبی افریقہ کی ہوم سیریز کے لیے سید نعیم گیلانی میڈیا منیجر اور ارتضی کمال ٹیم سیکیورٹی منیجر ہوں گے، ڈاکٹر واجد علی رفائی ٹیم کے ڈاکٹر کی حیثیت سے شامل ہیں جب کہ محمد احسان بطور مسیور ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔