سعودی عرب، سکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر 17863 افراد گرفتار

پیر 7 جولائی 2025 14:59

سعودی عرب، سکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی پر 17863 افراد گرفتار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)سعودی عرب میں ایک ہفتے میں ملک کے تمام علاقوں سے اقامہ، لیبر اور سرحدی سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تقریبا 17863 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایسے 26 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو ان خلاف ورزی کرنے والوں کو نقل و حمل، پناہ دینے یا ملازمت دینے میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق گرفتار افراد میں سے تقریبا 10746 افراد اقامہ قانون کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ 4362 سرحدی سکیورٹی قانون کی خلاف ورزی کر رہے تھے اور 2755 لیبر قانون کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔اسی دوران سعودی سکیورٹی حکام نے مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 1507 افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ ان میں سے 33 فیصد یمنی، 65 فیصد ایتھوپین اور 02 فیصد دیگر قومیتوں کے تھے۔ 99 افراد کو غیر قانونی طریقے سے مملکت سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ قوانین کے نفاذ کے تحت پکڑے گئے غیر ملکیوں کی کل تعداد 13362 ہے جن میں 11874 مرد اور 1488 خواتین شامل ہیں۔