اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے مغربی کنارے کے کیمپوں میں گھر مسمار کر دیئے

پیر 7 جولائی 2025 15:18

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں نے دو پناہ گزین کیمپوں میں گھر مسمار کر دیئے اور گلیاں اکھاڑ دیں جسے فوج نے فلسطینی مزاحمت کاروں کی تلاش کا نام دیا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق فوج نے عمارات کے انہدام اور وسیع جگہوں سے ملبہ صاف کرنے سے پہلے ہزاروں بے گھر باشندوں کو گھروں سے سامان نکالنے کے لیے صرف چند گھنٹے کا وقت دیا۔

اب رہائشیوں کو خدشہ ہے کہ اس مسماری سے نہ صرف عمارات بلکہ بطور پناہ گزین ان کی اپنی حیثیت بھی ختم ہو جائے گی جہاں ان کے آبا اجداد کی نسلیں آباد رہیں اور اب وہ جگہ اسرائیل ہے۔اسرائیل کے 1948 میں قیام کے بعد سے ان زمینوں پر فلسطینی پناہ گزینوں کا دعوی کردہ حقِ واپسی اسرائیل-فلسطینی تنازعے کا ایک نازک ترین مسئلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :