لاڑکانہ،کھیلتے ہوئے تالاب میں گرنے والی 4بچیوں کی لاشیں مل گئیں

گزشتہ شام چاروں لڑکیاں کھیلتے ہوئے گاؤں کے باہر تالاب میں گرگئی تھیں،پولیس

پیر 7 جولائی 2025 16:16

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)لاڑکانہ میں ایک تالاب سے 4بچیوں کی لاشیں مل گئیں۔پولیس کے مطابق لاڑکانہ میں باڈہ کے قریب گوٹھ صاحب خان ملانو میں تالاب سی4بچیوں کی لاشیں مل گئیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے بتایاکہ گزشتہ شام چاروں لڑکیاں کھیلتے ہوئے گاؤں کے باہر تالاب میں گرگئی تھیں۔پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں 5سے 8سال کے درمیان ہیں اور چاروں آپس میں کزن ہیں جب کہ چاروں کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :