لاہور،پلازہ میں آتشزدگی سے پولیس اہلکار سمیت 2افراد جھلس کر زخمی

پیر 7 جولائی 2025 16:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)شاہ عالم مارکیٹ کے پلازہ میں آگ لگنے سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جھلس گئے۔پولیس ترجمان کے مطابق پلازہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے ایک پولیس اہلکار اور ایک شہری جھلس کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے بروقت کارروائی کرکے آگ کو پھیلنے سے روک لیا اور عمارت میں پھنسے شہریوں کو باہر نکال لیا۔دوسری جانب شاہدرہ میں جنریٹر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے ایک شخص کا جسم 50فیصد جھلس گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :