چین سے ٹک ٹاک معاہدے پر بات چیت کا آغاز کریں گے، ٹرمپ

پیر 7 جولائی 2025 16:45

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا پیر یا منگل سے چین کے ساتھ ٹک ٹاک کے ممکنہ معاہدے پر بات چیت شروع کرے گا۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک کی فروخت کے حوالے سے امریکا کے پاس تقریبا ایک معاہدہ موجود ہے۔انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم پیر یا منگل کو ممکنہ طور پر چینی صدر شی جن پنگ یا ان کے کسی نمائندے سے بات چیت کا آغاز کریں گے، ہمارے پاس کافی حد تک ایک معاہدہ موجود ہے۔