اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر پٹن کا دوبیر اور جیجال بازار کا دورہ، گراں فروشی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے

پیر 7 جولائی 2025 17:21

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر پٹن سعد منیر نے دوبیر اور جیجال بازار کا دورہ کیا اور گراں فروشی اور نرخنامہ آویزاں نہ کرنے کی وجہ سے متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، صفائی کی صورتحال اور نرخنامہ کی جانچ پڑتال کی اور گراں فروشی، صفائی کے ناقص انتظامات اور سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے پر متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانے عائد کئے اور انہیں باقاعدہ مراسلے بھی جاری کئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخنامہ کی مکمل پابندی کریں، بصورتِ دیگر ان کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔