یوکرین تنازعے کے کسی بھی فریق کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کرتے ہیں ، چین

ہم امن اور مذاکرات کے حصول کے لیے کوششیں کر رہے ہیں ،چینی وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس

پیر 7 جولائی 2025 17:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)چین نے کہا ہے کہ وہ یوکرین تنازعے کے کسی بھی فریق کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کرتا ہے ۔عرب ٹی وی کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے جرمن ہم منصب جوہان وڈے فل کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ چین یوکرین کے تنازع کے کسی بھی فریق کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کرتا اور دوہری استعمال کی اشیا کی برآمد پر سخت کنٹرول کا استعمال کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر وڈے فل کے ساتھ یوکرائنی بحران اور دیگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ چین کا مقف بہت واضح ہے کہ ہم امن اور مذاکرات کے حصول کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور ہم تنازع کے فریقین کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کرتے ہیں۔وانگ یی نے کہا کہ ہم ایک جامع، دیرپا اور پابند امن معاہدے کے حصول اور یورپ میں ایک متوازن، موثر اور مستحکم سیکورٹی فن تعمیر اور یورپ میں طویل مدتی امن کی بحالی کے لیے مختلف فریقوں کے فعال کردار کا خیرمقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا کی صورتحال جتنی زیادہ ہنگامہ خیز ہے، ہمیں تعاون پر اتنا ہی زیادہ انحصار کرنا چاہیے۔