دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لیے یوکرین کا امریکی کمپنی سے لاکھوں ڈرون کی تیاری کامعاہدہ

پیر 7 جولائی 2025 17:22

کیف ، نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)یوکرینی صدر ولاودیمیر زیلینسکی اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے ایک امریکی کمپنی "سویفٹ بیٹ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت رواں سال لاکھوں ڈرون طیارے تیار کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی ویکے مطابق یوکرین صدر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ڈنمارک کے دورے کے دوران لکھاکہ یہ معاہدہ دشمن کے ڈرون اور میزائل تباہ کرنے والے ڈرونز، چار پنکھوں والے جاسوسی ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے حملہ آور ڈرونز کی تیاری پر مشتمل ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس سب کی تعداد مزید بڑھے گی۔