ڈاکٹر عشرت العباد خان کاشاہنواز فاروقی کے بڑے بھائی شکیل فاروقی کے انتقال پر افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار

پیر 7 جولائی 2025 17:50

ڈاکٹر عشرت العباد خان کاشاہنواز فاروقی کے بڑے بھائی شکیل فاروقی کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان نے روزنامہ جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی کے بڑے بھائی شکیل فاروقی کے انتقال پر افسوس اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت اور دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں مقام اعلی عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے شکیل فاروقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ و ہ معروف صحافی، ریڈیو براڈ کاسٹر،، شاعر اور کالم نگار تھے۔انکے انتقال سے صحافتی میدان میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی اور انکے اہل خانہ و لواحقین سے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر جمیل کی تلقین کی اور کہا کہ میں ااور میرے ساتھی آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرکزی کمیٹی کے انچارج نہال صدیقی، میڈیا سیل کے رضوان احمد فکری، نعیم اصطفے نمک والانے بھی شکیل فاروقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور چیف ایڈیٹر جسارت شاہنواز فاروقی سے دلی تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔