تائیوان میں طوفانی بارشیں، 2 افراد ہلاک

5لاکھ گھروں کی بجلی منقطع، اسکول بند ،300پروازیں منسوخ کر دی گئیں

پیر 7 جولائی 2025 18:53

تائی پے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)طوفان دناس کی تائیوان میں تباہی سے 2 ہلاک اور 330 سے زائد زخمی ہو گئے۔ تائیوان کے جنوبی علاقوں میں طوفان دناس نے ریکارڈ 220 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائوں اور شدید بارشوں نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 330 سے زائد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق طوفان کے باعث 5 لاکھ گھروں کی بجلی منقطع، اسکول بند اور 300 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ چین نے ساحلی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، جہاں طوفان کے جلد پہنچنے کا امکان ہے۔