Live Updates

حالیہ مون سون بارشوں میں بجلی حادثات سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں،کیسکو کی ہدایت

پیر 7 جولائی 2025 19:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) نے ملک بھرمیںجاری حالیہ مون سون بارشوں کے پیش نظر تمام صارفین کو بجلی کے حادثات سے بچائو کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل ہے۔کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پیاروں کی زندگی کو بجلی حادثات سے محفوظ بنانے کے لئے تمام ترتدابیر اختیار کریں۔

خاص طور پر بارش کے وقت بجلی کے کھمبوں اور برقی تنصیبات کو چھونے سے اجتناب کریںنیزاس دوران صارفین اپنے بچوںکو بھی حفاظتی اقدامات کی تاکید کریں تاکہ کوئی جان لیوا حادثہ پیش نہ آئیںکیونکہ بجلی کسی کالحاظ نہیں کرتی لہٰذا غیر ضروری خوداعتمادی سے پرہیز کریں ۔ اسی طرح گھروںکے اندر بجلی کے تمام برقی آلات کو باقاعدہ طور پر ارتھ کریں اور بجلی کی ناقص گھریلو وائرینگ کی طرف خصوصی توجہ دیکربجلی کی ننگی تاروںکو تبدیل یا مناسب اورمحفوظ طریقے سے ٹیپ کروائیں۔

(جاری ہے)

کیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ اس موسم میںبالخصوص گیلے ہاتھوں ، گیلے کپڑوں یاجوتے گیلے ہونے کی صورت میں بجلی کے پنکھوں کے سوئچ تار اوردیگر برقی آلات کو ہر گزہاتھ مت لگائیں اوربجلی کے آلات کو بچوںکی رسائی سے بھی دوررکھیں کیونکہ آپ کی زراسی توجہ اوراحتیاط بہت سے حادثات سے بچاو ممکن ہے۔صارفین گھروںمیں پانی کی موٹروں، کپڑے دھونے کی مشین/سلائی مشین اور پنکھے وقتاً فوقتاًماہر الیکٹریشن سے چیک کراتے رہیں تاکہ وہ شارٹ نہ ہوں ۔

عام طورپر مشاہدہ ہے کہ بچے خاص طورپر ان برقی آلات کو پکڑنے اور چھونے کی کوشش کرتے ہیں جوکہ شارٹ سرکٹ اور جان لیوا حادثے کا باعث بنتے ہیں اور ذرا سی لا پر وائی کی وجہ سے قیمتی جان ضائع ہوجاتی ہے یا اس لا پر وائی کی وجہ سے کچھ لوگ مستقل معذور ہوجاتے ہیں جس کامداوا عمربھر نہیں ہوسکتا۔ لہذا کیسکو اپنے تمام صارفین سے اپیل کر تی ہے کہ وہ حالیہ مون سون بارشوں میں اپنے پیاروں کی قیمتی زندگی کو محفوظ بنانے کے لیئے ہمیشہ احتیاط سے کام لیں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات