یوم عاشور کے موقع پر افسران وسٹاف ممبران نے حکومتی اقدامات کو کامیابی سے ممکن بنایا،ڈپٹی کمشنرصفی

پیر 7 جولائی 2025 19:53

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنرصفی اللہ گوندل نیچنیوٹ ضلع میں عشرہ محرم اور باالخصوص یوم عاشورپرانتظامی وحفاظتی اقدامات پربھرپور اور ذمہ دارانہ عملدرآمد پر ضلعی پولیس،اسسٹنٹ کمشنرز،سول ڈیفنس،میونسپل کمیٹیز،ہیلتھ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت دیگر محکموں کی گرانقدر سروسز پر شکریہ اداکیا اورکہا کہ پاک آرمی،رینجرزاور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی معاونت کے بھی مشکور ہیں جبکہ عشرہ محرم میں میڈیا نمائندگان کا ذمہ دارانہ کردار رہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے عشرہ محرم انتظامات کی کامیابی میں شہریوں نے بھی بھرپور تعاون اور صبر وتحمل کا مظاہرہ کیا۔یوم عاشور کے موقع پر افسران وسٹاف ممبران نے حکومتی اقدامات کو کامیابی سے ممکن بنایا ۔\378