ایس پی جہلم ویلی مرزا کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد

پرجرائم کی شرح ،پولیس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کرائم کیخلاف کارروائیوں پرزور

پیر 7 جولائی 2025 21:45

جہلم ویلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء) ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں انہوں نے مجموعی طور پرجرائم کی شرح اور پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کرائم کے خلاف کاروائیوں پرخصوصی زور دیا۔ایس پی جہلم ویلی مرزا زاہد حسین نے پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں اسلحہ نمائش بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کی لسٹیں بناکر ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کی جائیں گی منشیات کے خاتمہ کے لیے مختلف ٹیمز تشکیل دی جا کر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا جس کی نگرانی ایس ڈی پی اوز کریں تا کہ ضلع ہذا سے منشیات کا خاتمہ ہو سکے مجرمان اشتہاری کے خلاف کمپیئن شروع کء جائے گی زیر تفیش مقدمات کی تفاتیش میرٹ پر یکسو کرتے ہوئے اندر 10 ایام ڈسپوزل کیا جائے گا تھانہ جات، چوکیات، اور گاردات کی سیکیورٹی اور صفائی وستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

سائلین کی درخواستوں پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔نیشنل ایکشن پلان پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے۔پھیری پر پابندی عائد ہے پھیری کا کاروبار کرنے والے اشخاص کے خلاف کریں ڈاون کیا جائے گا آخر میں اچھی کارگزاری دکھانے والے پولیس آفیسران کو سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے۔