غیرمتعلقہ اور مشکوک افراد کی نشاندھی اور انہیں بیدخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سردار محمد ایوب مندوخیل

پیر 7 جولائی 2025 23:13

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء)مندوخیل قوم کے زیر اہتمام امن جرگہ سے سردار محمد ایوب مندوخیل رضا محمد رضا جمال خان انور لالا ملک شراب خان ملک عبد الستار ملک سعیداللہ ملک رحیم خان ملک لعل گل ملک اختر خان ملک اشرف ملک اختر مندیزئی ملک صحبت خان ملا احمد خان محمد رحیم حاجی محمد میر شاہ باران شیخ خدائیداد شیخ اشرف کمال خان پائندہ خان فضل الرحمان حافظ سیدامیر مفتی خیالی جان نصیب ناصر اور دیگر نے خطاب کرتے ھوئے کہا ژوب کے معروف کاروباری شخصیت ٹھیکدار حاجی ظریف خان مندوخیل کو دھشتگردوں کی جانب سے اغوا اور بھتہ وصولی کی دھمکیوں کے اقدام کیخلاف مندوخیل قوم کا آج کا نمائندہ جرگہ منعقد ھوا ھے مقررین نے شرکاء جرگہ کو گزشتہ روز پیش انے والے واقعہ کے متعلق تفصیلی طور پر آگاہ کیا جرگہ میں مندوخیل قوم کے تمام علاقوں کے نمائندوں علماء کرام قبائلی سیاسی وسماجی شخصیات اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے اپنے خطاب میں علاقے میں بدامنی اور دہشتگرد ی کے بڑھتے ھوئے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور سول انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں سے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ھوئے کہا کہ کسی کو علاقے کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جرگہ کے اختتام پر اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں دھشگردانہ واقعات کے تدارک کیلئے موثر کاروائی کا مطالبہ کیا گیا اعلامیہ میں ہر گاؤں کا دفاع کرنے اور تمام علاقوں میں آ پس میں مسلسل روابط قائم کرنے اور واقعہ کے پیش نظر مشترکہ کارروائی کے زریعے امن کے قیام کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا علاقے میں غیر متعلقہ اور مشکوک افراد کی نشاندھی اور انہیں بیدخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا علاقے میں بدامنی دھشتگردی کے خلاف اس کے روک تھام اور امن کے قیام کیلئے ژوب شیرانی کے قبائل عوام سیاسی وسماجی تنظیموں اور علماء کرام پر مشتمل مشترکہ جرگہ کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔