
وفاق کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے پنشن میں 7 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری
پیر 7 جولائی 2025 23:41

(جاری ہے)
اس کے علاوہ یہ اضافہ ان افراد کو بھی دیا جائے گا جو پنشن کم گریجویٹی اسکیم 1954اور لبرلائزڈ پنشن رولز 1977 (جو وقتا فوقتا ترمیم شدہ ہیں) کے تحت فیملی پنشن کے حقدار ہیں۔علاوہ ازیں وہ پنشنرز بھی اس اضافے سے مستفید ہوں گے، جنہیں وفاقی سول سروسز (غیر معمولی پنشن) رولز کے تحت یا سی ایس آر 353 کے تحت زرتلافی الانس (Compassionate Allowance)ملتا ہے۔
حکومت نے اس سلسلے میں وضاحت کی ہے کہ نیٹ پنشن کا مطلب ہے وہ رقم جو 30 جون 2025 تک پنشنر کو موصول ہو رہی ہو جس میں میڈیکل الاونس شامل نہ ہو۔ یہی رقم آئندہ اور موجودہ اضافوں کی بنیادقرار پائے گی۔ 7 فیصد اضافے کو علیحدہ رقم کے طور پر برقرار رکھا جائے گا، جس کی بنیاد وزارتِ خزانہ کے یکم جنوری 2025 کے جاری کردہ اعلامیے میں رکھی گئی ہے۔دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی پنشن کی ادائیگی وفاقی حکومت اور کسی دوسری حکومت کے مابین مشترکہ اصولوں کے تحت کی جا رہی ہو، تو پنشن میں ہونے والے 7 فیصد اضافے کی تقسیم دونوں حکومتوں کے درمیان تناسب کے مطابق کی جائے گی، تاہم یہ اضافہ ان اسپیشل ایڈیشنل پنشنز پر لاگو نہیں ہوگا، جو پری ریٹائرمنٹ آرڈلی الاونس یا ڈرائیور و آرڈلی کی مونیٹائزڈ سہولت کے عوض دی گئی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برازیل: سابق صدر کو بغاوت کی کوشش پر 27 سال قید کی سزا
-
افغانستان: یو این کی خواتین امدادی کارکنوں پر بھی طالبان نے لگائیں پابندیاں
-
میانمار خانہ جنگی: لوگ مسلسل موت کے ڈر میں جینے پر مجبور، فلیپو گرینڈی
-
یو این سلامتی کونسل کی قطر پر اسرائیلی حملے کی مذمت
-
غزہ: غذائیت کی کمی کا شکار بچوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ
-
چیف جسٹس کا سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز اور بیواوں کی سیکورٹی کیلئے اہم فیصلہ
-
صرف 1 ماہ میں بھارت سے کروڑوں روپے کی امپورٹس
-
نیتن یاہو اور حواریوں کو واضح کردوں کہ اگر پاکستان کی طرف آئے تو لگ پتا جائے گا
-
امریکا کی اول آخر ترجیح اسرائیل ہی ہے، مسلم امہ کو یہ مسئلہ حل کرنا پڑے گا
-
جلال پور پیر والا کو سیلاب سے بچانے کی کوشش کرنے والا ڈی ایس پی معطل
-
ایل این جی مہنگی کر دی گئی
-
1.77 ارب ڈالرز کا معاہدہ ختم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.