آر ٹی ایس کمیشن اور عدلیہ کا ساتھ کام کرنا قابل تحسین ہے، جج عاصم امام

کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کا مردان میں ججز اور وکلاء کو بریفنگ

پیر 7 جولائی 2025 20:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)کمشنر رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن، جج محمد عاصم امام نے مردان کے ججز اور وکلاء سے خدمات تک رسائی قانون کے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سیشن جج، صدر ڈسٹرکٹ بار اور دوسرے عہدیداروں نے شرکت کی۔ عاصم امام نے رائٹ ٹو پبلک سروسز کمیشن کی تشکیل سے لیکر اج تک کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمیشن کے قیام کا ایک بنیادی مقصد عوام کو سستا اور پائیدار انصاف فراہم کرنا ہے۔ خدمات کے متعلق کیسز کمیشن سن رہی ہے۔ کمیشن عدالتوں کا بوجھ کم کر رہی ہے۔ بنیادی خدمات کا حصول عوام کا حق ہے نہ کہ ان پر حکومت کا احسان، کمیشن بغیر کسی فیس کی، عوام کو خدمات کی بروقت فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ کمیشن عوام کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پورا کرنے اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھا رہی ہے۔ کمشنر نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آر ٹی ایس کی دفتر کا بھی دورہ کیا اور عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔