وزیراعظم کا پاور سیکٹر میں اصلاحات پر اظہار اطمینان، اویس لغاری کا اعتماد اور حوصلہ افزائی پر اظہار تشکر

ہفتہ 12 جولائی 2025 21:03

وزیراعظم کا پاور سیکٹر میں اصلاحات پر اظہار اطمینان، اویس لغاری کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن سردار اویس لغاری نے وزیراعظم کی جانب سے اعتماد اور ستائش پر شکریہ ادا کرتے ہوے کہا ہے کہ شہباز شریف کی مسلسل رہنمائی اور پاور سیکٹر میں اصلاحات کی حمایت ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔ ۔ اپنے ایک بیان میں وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم کی مسلسل رہنمائی اور پاور سیکٹر میں اصلاحات کی حمایت ہماری کامیابی کی بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے پاور ڈویڑن کی جانب سے کی گئی اصلاحات کو سراہا اور ہماری ٹیم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کی حوصلہ افزائی ہمارے لیے ایک بڑا محرک ہے اور یہ پاور سیکٹر کو درست سمت میں لے جانے کے لیے نہایت اہم ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پاور ڈویڑن کی اصلاحات کو دوسری وزارتوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا، جو کہ ہماری ٹیم کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ وزیراعظم نے خاص طور پر پاور سیکٹر میں 191 ارب روپے کے تاریخی نقصان میں کمی کو سراہتے ہوئے اسے قومی مفاد میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔