ؤرحیم یار خان‘پولیس اورڈاکوؤں میں مقابلے میں1ماراگیا‘ دوسرازخمی حالت میں گرفتار‘ ساتھی فرار

پیر 7 جولائی 2025 20:20

ئ*رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2025ء)پولیس اورڈاکوؤں میں مقابلی1ماراگیا‘ دوسرازخمی حالت میں گرفتار‘ ساتھی فرار‘ مارے جانے والے ڈاکوکی شناخت نہ ہوسکی‘ نعش ہسپتال کے سردخانہ منتقل‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز پہلا پولیس مقابلہ تھانہ اقبال آباد کی حدودمیں پیش آیاجہاں پولیس معمول کی ناکہ بندی پرموجودتھی کہ موٹرسائیکلوں پرسوار تین مشکوک افرادکوروکنے کی کوشش کی جوپولیس ناکہ بندی توڑکرفائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے تاہم پولیس کے تعاقب کرنے اورفائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکوماراگیا جبکہ دو ساتھی رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے‘ مارے جانیوالے ڈاکوکی شناخت نہ ہونے پرنعش ہسپتال کے سردخانہ منتقل کردی گئی ہے جبکہ دوسرا پولیس مقابلہ سیم نالہ چک112پی تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں پیش آیا جہاں سی سی ڈی پولیس کواطلاع ملی کہ تین نامعلوم مسلح ڈاکووارات کی نیت سے ویرانے میں موجود ہیں جس پرسی سی ڈی پولیس نے گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتوڈاکوؤں نے جان سے ماردینے کیلئے سی سی ڈی اہلکاروں پرفائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں بستی کھوکھراں کارہائشی منور جی زخمی حالت میں پکڑاگیا جبکہ اس کے بقایا ساتھی موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے‘زخمی حالت میں پکڑاجانیوالا منورجی پولیس کو21سنگین مقدمات کاریکارڈ یافتہ نکلاجسے سخت نگرانی میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا‘جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے دونوں مقابلوں میں ہلاک ہونے والے اورزخمی حالت میں ڈاکوؤں سمیت فرارہونے والے ڈاکوؤں کے خلاف اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔