کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی روایتی اہتمام حلیم

امین الحق،منعم ظفر،نہال ہاشمی،احمد شاہ،فاضل جمیلی،سہیل افضل سمیت صحافی برادری شریک،نصراللہ چوہدری،ریحاں چشی کا اظہار تشکر

پیر 7 جولائی 2025 21:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2025ء)کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے زیر اہتمام حسب سابق روایتی دعوت حلیم کا اہتمام مقامی بینکویٹ میں کیا گیا ،جس میں شہر کی ممتاز سیاسی ،مذہبی ،سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی ۔کے یو جے دستور کے صدر نصر اللہ چوہدری، سیکرٹری محمد ریحان خان چشتی، محمد فاروق سمیع، منصور احمد، زین علی، عبدالرحمن، اطہر فاروقی، اصفر وقاص عباسی، خدیجہ راٹھور، شفقت عزیز بھٹی، ریحان حیدر، عارف حبیب،عبدالقادر منگریو ،جنید شاہ ،عطاالرحمن نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔

دعوت حلیم میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما سید امین الحق، جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان، زاہد عسکری ،ایم پی اے فاروق ، مسلم پرویز ۔

(جاری ہے)

سابق رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی مسلم لیگ(ن)کے سید نہال ہاشمی، ماڈل ٹاون کے چیئرمین ظفر احمد خان، صدر کراچی آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ،صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی ،سیکرٹری سہیل افضل خان ،سابق صدر،طاہر حسن،امتیاز فاران سابق سیکرٹریز رضوان بھٹی ،شعیب احمد ،اے ایچ خانزادہ ،ارمان صابر،، طارق ابوالحسن،خورشیدعباسی ، ہمایوں عزیز،راشد عزیز، نعمت خان ،احمد حسن، احتشام سعید قریشی، اظہر حسین، سید نبیل اختر ،شمس کیریو ، را عمران اشفاق ۔

شاہد انجم،ندیم احمد سمیت اخبارات و چینلز، فوٹوگرافرز، سوشل میڈیا ویب نیوز کے نمائندگان شریک ہوئے۔انتظامی کمیٹی میں شامل تمام احباب نے بہترین انداز میں اس تقریب کو منعقد کیا اور بہترین انتظامات کیے۔ اہتمام حلیم کے اختتام پر صدر کے یو جے دستور نصر اللہ چوہدری ، جنرل سیکریٹری ریحان خان چشتی اور اراکین مجلس عاملہ نے دعوت حلیم میں شرکت کرنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔