کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزکوارٹر فائنل میں داخل

منگل 8 جولائی 2025 14:14

کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی ومبلڈن ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء)جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں میں اپنی فتوحات کو برقرار رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ کیٹرینا سینیاکووا اور ٹیلر ٹاؤن سینڈپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے ویمنز ڈبلز کے تیسرے رائونڈ میچ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی نکول میلیچارمارٹنیز اور ان کی روسی جوڑ ی دار لیوڈمیلا دیمتریونا سمسونوا کو شکست دی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کے دارالحکومت لندن میں جاری رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کانٹے دار مقابلے جاری ہیں جس کے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں جمہوریہ چیک کی ٹینس کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا اور ان کی امریکی جوڑی دار ٹیلر ٹاؤن سینڈپر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکا کی ٹینس کھلاڑی نکول میلیچارمارٹنیز اور ان کی روسی جوڑ ی دار لیوڈمیلا دیمتریونا سمسونوا کو 7-6(7-5)،1-6اور 4-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :