’بھارت نے اسے ویزا نہیں دیا، شعیب بشیر نے انہیں جیتنے نہ دیا‘، سوشل میڈیا صارفین کی ہندوستان کی ٹرولنگ

سال 2024ء میں بھارت نے مبینہ طور پر پاکستان کے شہر میرپور سے شعیب بشیر کے خاندان کا تعلق ہونے کے باعث اس کے ویزا میں تاخیر کی تھی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 جولائی 2025 13:57

’بھارت نے اسے ویزا نہیں دیا، شعیب بشیر نے انہیں جیتنے نہ دیا‘، سوشل ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 جولائی 2025ء ) کرکٹ شائقین ابھی تک ہضم نہیں کرپارہے کہ کس طرح انگلینڈ کے آف اسپنر شعیب بشیر نے لارڈز میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں سنسنی خیز تعاقب کی ہندوستان کی امیدوں کو چکنا چور کرتے ہوئے آخری وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کے 21 سالہ آف اسپنر جنہوں نے ایک بار ہندوستان کا سفر کرتے ہوئے اپنی پاکستانی شناخت کے باعث ویزا کے مسائل کا سامنا کیا تھا، اپنے نان بولنگ ہاتھ کی چھوٹی انگلی میں فریکچر ہونے کے باوجود قیادت سنبھالی۔

ہندوستان 193 رنز کا تعاقب کر رہا تھا اور رویندرا جدیجا 61 پر مستحکم اور محمد سراج نے ہر گیند کا دفاع کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 170 تک پہنچ چکے تھے۔
آخری دن چائے کے وقفے کے فوراً بعد بشیر باؤلنگ کے لیے واپس آئے اور سراج نے ان کی ایک گیند کا دفاع کیا جو واپس سٹمپ پر جاکر لگی اور انگلینڈ کی 22 رنز کی جیت پر مہر لگ گئی ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اب پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہے لیکن پاکستانی شائقین کا کہنا ہے کہ یہ بشیر کا 'ویزا انتقام' ہے جس نے انٹرنیٹ کو تقسیم کر دیا ہے۔

اس سے قبل 2024ء میں بھارت نے مبینہ طور پر پاکستان کے شہر میرپور سے شعیب بشیر کے خاندان کا تعلق ہونے کے باعث اس کے ویزا میں تاخیر کی تھی۔
ایک صارف نے پاکستانی فوج کی وردی میں بشیر کی ایک میم کیپشن کے ساتھ شیئر کیا، ’’آج ہندوستانی شعیب بشیر کو کیسے دیکھتے ہیں‘‘۔ 
ایک اور نے لکھا ”بھارت نے انہیں ویزا دینے سے انکار کر دیا لیکن اس نے انہیں میچ دینے سے انکار کر دیا، شعیب بشیر کا بدلہ مکمل ہو گیا“۔

کچھ لوگوں نے اسے "میجر شعیب بشیر" کا نام دیا جبکہ دوسروں نے مذاق میں کہا "ایک سیکنڈ نہیں دیکھا لیکن بہت خوشی ہوئی کہ بشیر نے اسے ٹوٹی ہوئی انگلی سے ختم کیا۔"
بدقسمتی سے انگلینڈ کے لیے ان کا ہیرو باقی سیریز سے محروم ہو جائے گا کیونکہ وہ انگلی کی اس چوٹ کی وجہ سے آنے والے میچوں سے باہر ہو گیا ہے۔