گورنرخیبرپختونخوا کاراولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

منگل 15 جولائی 2025 16:06

گورنرخیبرپختونخوا کاراولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ابوبکر بن طلعت کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کی ہے ۔گورنر ہاوس پشاور حکام کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی کمی نہیں، بین الاقوامی و قومی سطح پر ملک و صوبہ خیبرپختونخوا کا نام روشن کرنے والے ایتھلیٹس کو رواں ماہ شیڈول تقریب میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فٹبال اور ہاکی لیگز کے منصوبے پائپ لائن میں ہیں۔ گورنرکےپی نے کہا کھلاڑیوں کی فلاح کے لیے جلد موبائل ایپلیکیشن لانچ کرنے جارہے ہیں،یوتھ ہمارا مستقبل ہے۔ صدر رسجا ابوبکر بن طلعت نے خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی فروغ کے لیے میڈیا بالخصوص رسجا کی جانب سے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کروائی۔ رسجا کے دیگر وفد میں سینئر صحافی عبدالمحی شاہ، شکیل اعوان کے ساتھ ارسلان شیرازی، ناصر نقوی، کرن خان، ارفع فیروز ذکی، شاکر عباسی، محمد عالیجاں، ذیشان قیوم، عقیل انجم، اصغر مبارک اور زاہد اعوان شامل تھے۔