وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کوچی بازار میں آتشزدگی سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار

منگل 8 جولائی 2025 16:01

وزیراعلی خیبرپختونخوا کا  کوچی بازار میں آتشزدگی سے 4 افراد  کے جاں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور کے علاقہ کوچی بازار میں آتشزدگی سے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جاں بحق افراد کے بلند درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔