لاہور ، وارداتوں کی سنچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار

منگل 8 جولائی 2025 16:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) ڈولفن سکواڈ نے شہر میں وارداتوں کی سنچری کرنے والے گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے صرف سول لائن اور ماڈل ٹائون ڈویژن میں مجموعی طور پر 116 وارداتیں کیں، ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ملزم کاشف قانونی کارروائی کے لئے تھانہ ملت پارک کے حوالے کر دیا گیا، ڈولفن سکواڈ، پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت پر عزم ہے۔