موسم گرما کی تعطیلات میں سکولوں کی تزئین و آرائش رائش کا کام جاری ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن

منگل 8 جولائی 2025 16:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جولائی2025ء) چیف ایگزیکٹو افیسر ایجوکیشن مجاہد حسین علوی نے کہا ہے کہ گرمیوں کی تعطیلات میں سکولوں کی رائش کا کام جاری ہے شجرکاری مہم کے دوران لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کام کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موسم گرم کی تعطیلات میں سکولوں کے عملہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی سکولوں کی عمارتوں میں تعمیر و مرمت کا کام مکمل کروائیں اور پودوں اور درختوں اور باویچوں کی دیکھ بھال کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے سکولوں میں صفائی ستھرائی اور رنگ و روغن کا کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ تعطیلات کے بعد جب بچے واپس سکول آئیں گے تو وہ ایک بہتر ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں اس طرح کے کاموں کی مثال نہیں ملتی۔

اخر میں انہوں نے کہا کہ تمام سکولوں کے سربراہوں کو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ جو ہدایات جاری کی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :